24 دسمبر 2025 - 22:14
مآخذ: سچ خبریں
ایران کے ساتھ جنگ بہت مہنگی پڑے گی؛صیہونی وزارت خزانہ کا انتباہ

صیہونی وزارت خزانہ نے ایران کے ساتھ ہونے والی ممکنہ جنگ کے اخراجات پر شدید تشویش کا اظہار کیا، جس سے ملکی بجٹ اور معاشی استحکام پر سنگین اثرات پڑنے کا خدشہ ہے

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی وزارت خزانہ نے ایران کے ساتھ ہونے والی ممکنہ جنگ کے اخراجات پر شدید تشویش کا اظہار کیا، جس سے ملکی بجٹ اور معاشی استحکام پر سنگین اثرات پڑنے کا خدشہ ہے۔صیہونی وزارت خزانہ نے ایران کے ساتھ کسی بھی ممکنہ فوجی تصادم کے اخراجات پر انتباہ کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ جنگ تل ابیب کے لیے ایک مالی بحران کا سبب بن سکتی ہے۔

 صیہونی اخبار یدیعوت احرونٹ کے مطابق صیہونی وزارت خزانہ اس بات سے خوفزدہ ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ اسرائیل کے لیے دسوں ارب ڈالر کے اخراجات کا باعث بنے گی۔

رپورٹ کے مطابق، اس قسم کی جنگ کے نتیجے میں اسرائیل کے بجٹ کے اہم شعبے جیسے تعلیم اور صحت متاثر ہو سکتے ہیں۔ وزارت خزانہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ اسرائیل کی اقتصادی ترقی کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ثابت ہو گی، کیونکہ یہ جنگ غزہ کی جنگ کے دو سالوں کے اثرات کے بعد آئے گی، جسے اسرائیل کی تاریخ کی سب سے طویل جنگ قرار دیا گیا ہے۔ اس صورتحال میں، اسرائیل کے تعلیم، صحت، فلاحی خدمات اور بنیادی ڈھانچے کے بجٹ میں تیزی سے کمی واقع ہو سکتی ہے۔

صیہونی وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے خبردار کیا کہ ایران کے ساتھ فوجی تصادم سے اسرائیل کی عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کو مزید نقصان پہنچے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان اخراجات کو پورا کرنے کے لیے یا تو بجٹ خسارے میں اضافہ کیا جائے گا، یا مختلف وزارتوں کے بجٹ میں شدید کمی کی جائے گی، یا پھر ٹیکسوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

 یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل میں انتخابات قریب ہیں، اور ایران کے ساتھ پچھلا تصادم پہلے ہی وزارتوں کے بجٹ میں کمی کا سبب بن چکا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha